مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستا ن میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صوبہ کنڑ میں 2 افراد کے سر کاٹ دیئے ہیں جن پر جاسوس ہونے کا شبہ تھا۔اطلاعات کے مطابق صوبہ کنڑ کے گورنر وحیداللہ کلیم زئی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منوگی ڈسٹرکٹ میں پیش آیاجبکہ مقتولین کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔صوبے خراسان میں داعش کی شاخ نے ان 2 افراد کو امریکی جاسوس قرار دیتے ہوئے اْن کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان ، شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیموں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
افغانستا ن میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صوبہ کنڑ میں 2 افراد کے سر کاٹ دیئے ہیں جن پر جاسوس ہونے کا شبہ تھا۔
News ID 1875302
آپ کا تبصرہ